نیوزی لینڈ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، ہزاروں گھر تباہ

نیوزی لینڈ(زیروپوائنٹ9) نیوزی لینڈ میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان گبرائیل میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جیو نیوز کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے باعث 9 ہزار افراد بےگھر ہوگئے ہیں۔حکام کا کہنا ہےکہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششیں جاری ہیں، کچھ شہروں میں رابطے اور رسائی کے ذرائع بدستور منقطع ہیں جب کہ لاکھوں لوگ بجلی سے بھی محروم ہیں۔
خانپور: تیز رفتار ٹرالر نے 5 ننھے طلبا کو کچل ڈالا
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی تاریخ کے تباہ کن طوفان پر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ امدادی کاموں کے دوران فوج نے بھی حصہ لیا۔سمندری طوفان گبرائیل کی شدت قدرے کم ہوگئی لیکن امدادی کاموں کے دوران لاشیں اور زخمیوں کے ملنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔فوجی ہیلی کاپٹرز نے گھروں کی چھتوں پر پھنسے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ اس دوران چھتوں سے 4 لاشیں بھی ملیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *