ملتان (زیروپوائنٹ9) کبیروالا (خانیوال) میں نرس سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ. نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کبیروالہ میں مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد نرس کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا سخت نوٹس۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔