نگران حکومت آنے کے بعد بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی دیکھی گئی ہے،جس کے بعد اب اطلاعات آ رہی ہیں کہ وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی سربراہ کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز “کےمطابق جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈگر کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کے باعث انہیں ہٹایا جا رہا ہے ، نگران حکومت شفاف تحقیقات کیلئے مرضی کی جے آئی ٹی بھی بنا سکتی ہے، نئے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ بنایا جا سکتاہے ۔