نواز شریف اور زرداری کو باہر نکالنے کیلئے جو بھی کام ہو وہ جائز ہے، فواد چوہدری

ملتان (زیروپوائنٹ9) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری کو پاکستان سے کوئی دلچسپی نہیں، اس لیے نواز شریف اور زرداری کو باہر نکالنے کیلئے جو بھی کام ہو وہ جائز ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ اور بھارتی وزیرداخلہ میں کیا فرق ہے؟ جیسے بھارت میں مودی کی زبردستی حکومت ہے، کشمیر پر ہندوستان نے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، اسی طرح پاکستان میں ان کی حکومت ہے کیوں کہ چوں چوں کا مربہ اکٹھا کرکے پاکستان پر زبردستی کی سرکار مسلط کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز نے کہا کہ مشرف نے 1999 میں نواز شریف کو نکال کر پاکستان پر احسان کیا تھا اور مشرف نے صحیح پہچانا تھا کہ نواز شریف اور زرداری کے ہوتے ہوئے آئین پر عمل نہیں ہو سکتا، اسی لیے گزشتہ 9 ماہ سے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، رات کے اندھیروں میں یہ گھروں میں گھستے ہیں اور جب سے یہ حکومت آئی ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہی کیا جا رہا ہے۔
ہری پور، دو گروپوں میں تصادم ، 5 افراد جاں بحق،
علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا، تحریک انصاف اداروں سے بات کرنا چاہتی ہے، 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں مارشل لاء تصور ہوگا، عدالتیں فیصلہ دیں اور اس فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے سے اعتماد ختم ہوتا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ڈمی حکومتیں بنائی گئی ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر ملک چلا رہے ہیں، شریف خاندان کا پاکستان کی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ہے، ملک میں ایک طرف مہنگائی اور دوسری جانب دہشت گردی ہے، گورنر خیبرپختونخوا گورنر راج جیسی باتیں کر رہے ہیں، نہ تو ان سے ملک مینج ہو رہا ہے اور نہ یہ عمران خان کو مینج کر پا رہے ہیں، حکومت نے شیخ رشید پر بھی مقدمہ بنا دیا ہے، کون عقل مند ان کو مخالفین پر مقدمات کرنے کا مشورہ دے رہا ہے؟۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *