نا جائز تعلقات کا شبہ، آدمی نے بیوی کا گلا کاٹ دیا

نئی دہلی (زیروپوائنٹ9 آن لائن) شمالی دہلی کے علاقے روپ نگر میں ہفتہ کی صبح ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا گلا تیز دھار چیز سے کاٹ دیا کیونکہ اسے اس کے غیر ازدواجی تعلقات کا شبہ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی شناخت چنچل کے نام سے ہوئی ہے جس کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کو صبح 10 بجے کے قریب واقعہ کی اطلاع ملی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم شوہر رنکو نے اپنی بیوی چنچل کا گلا تیز دھار چیز سے کاٹا۔ متاثرہ کو ہندو راؤ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ فی الحال آئی سی یو میں داخل ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم رنکو کو اپنی بیوی پر غیر ازدواجی تعلقات کا شک تھا۔ جوڑے میں اکثر لڑائی ہوتی تھی ۔ چنچل کملا نگر میں لڑکیوں کے پیئنگ گیسٹ میں وارڈن کے طور پر کام کرتی ہے۔
دوسال پہلے کورونا سے مرنے والا شخص اچانک گھر پہنچ گیا