ملتان (زیروپوائنٹ9) گڑھا موڑ کے علاقہ میں دوہرے قتل کا واقعہ، ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کا واقعہ کا نوٹس
ذرائع کے مطابق ،پولیس کو بذریعہ 15 چک نمبر 106ڈبلیو بی کے قریب دو نامعلوم ڈیڈ باڈیز ملنے کی اطلاع موصول ہوئی ، اطلاع پر پولیس، فرانزک اور سی آر او ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں .نامعلوم ڈیڈ باڈیز کی شناخت شفیق اور نسرین بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے ڈیڈ باڈیز کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔موقع پر موجود پسٹل، موٹر سائیکل اور دیگر شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ ڈی پی او وہاڑی بھی موقع پر پہنچ گئے. ڈی پی او نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سےجائزہ لیااور تمام تفصیلات حاصل کیں اور فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ٹریس کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔
کوئٹہ سے گرفتار ہونیوالی خاتون دہشتگرد کے شوہر اور سسر کے بارے حیران کن انکشاف