بیونس آئرس(زیروپوائنٹ9) ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ جیتنے کی خوشی میں پوری ٹیم اور عملے کو 24 قیراط سونے سے بنے آئی فونزتحفے میں دیئے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی نےسونے سے بنے 35 آئی فونز 14 ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم عملے کو تحفے میں دیئے جن کی مجموعی مالیت ایک لاکھ 75 ہزار یوروز یعنی 5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتی ہے۔فون کی خاص بات یہ ہے کہ ہر فون پر کھلاڑی کا نام، شرٹ نمبر اور ارجنٹائن کا لوگو کنندہ ہے۔
یورپی ممالک کا درجنوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ