مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ،7افرادہلاک

ملتان (زیروپوائنٹ9) مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کے وقت یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو فون کر کے حملے کی مذمت کی اور اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔ دوسری جانب کسی تنظیم نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل فلسطین میں داخل ہو کر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس سے 10 فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے تھے تاہم امریکہ سمیت کسی مغربی ملک نے اسرائیل کے غیر انسانی اقدام کی مذمت نہیں کی۔
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد کمانڈر ہلاک

One thought on “مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ،7افرادہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *