مریم نواز کی پتہ نہیں ایسی کونسی سرجری ہے جو صرف دو ملکوں میں ہوتی ہے، عمران خان

ملتان (زیروپوائنٹ9) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز پتا نہیں کون سی سرجری کروانے گئی جو صرف دو ملکوں میں ہی ہوتی ہے، یہ خود بیرون ملک علاج کرواتے ہیں اور پاکستان میں صحت کارڈ کو بھی بند کردیتے ہیں۔ انہوں نے غیرملکی میڈیا نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائنس عمران خان پالیسی چل رہی ہے، جنرل باجوہ کو پہچاننے میں غلطی ہوئی ، جنرل باجوہ کو ایکسٹیشن دینا زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے،جنرل باجوہ نے حسین اور دیگر سے میرے لئے لابنگ کی۔
یہ امریکا میں میرے خلاف لابنگ کرتے تھے، رجیم چینج کو پہلی بار عوام نے قبول نہیں کیا۔ نوازشریف سے کوئی رابطہ نہیں، وہ چاہتا ہے عمران خان نااہل ہو، نوازشریف کو واپس لانے کیلئے مجھے نااہل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پتا نہیں کون سی سرجری کروانے گئی جو صرف دو ملکوں میں ہی ہوتی ہے، یہ خود بیرون ملک علاج کرواتے ہیں اور پاکستان میں صحت کارڈ کو بھی بند کردیتے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات میں‌15 فروری تک اضافہ نہیں‌ہو گا، وزیر پٹرولیم مصدق ملک

بلاول بھٹو امریکا میں ناشتہ تو کرسکتا ہے مگر امن کی خاطر افغانستان نہیں جارہا ۔ ٹیریان کیس میں لارجر بنچ کا بننا میرے لئے اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کسی ایک آدمی کا نام نہیں ہے، ابھی تک کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، اگر کوئی آیا تو ضرور بتاؤں گا۔ آئینی طور پر الیکشن 90دن میں ہونا لازمی ہے۔ متعلقہ اداروں کو اس پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *