مریم نواز کی واپسی، قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی گئی ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب

ملتان (زیروپوائنٹ9) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ مریم نواز کی واپسی، قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی گئی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نوازشریف اور مریم نواز کو جاتا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چودھری پرویز الٰہی سے سابق وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں سیاسی و معاشی صورتحال اور ملکی معاملات پر بات چیت ہوئی ۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ مریم نواز کی واپسی، قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی گئی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نوازشریف اور مریم نواز کو جاتا ہے ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ مہنگائی کا جن بے قابو، حکومت کو انتقامی کارروائیوںس فرصت نہیں ،امن وامان کی صورتحال تباہ، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوچکا،انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابرہے

پاکستانی 8سالہ بچی نے اپنی نومولود بہن کی جان بچا لی

One thought on “مریم نواز کی واپسی، قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی گئی ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *