مرغی کے سالن پر جھگڑا، باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا

نیو دہلی(زیروپوائنٹ9) بھارت میں مرغی کے سالن پر جھگڑا ہونے پر باپ نے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
جیو نیوز کے مطابق ریاست کرناٹک میں مرغی کے سالن پر باپ بیٹے میں لڑائی شروع ہوئی تو باپ نے بیٹے کو ڈنڈا دے مارا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ 32 سالہ شیو رام نوکری سے تھکا ہارا گھر لوٹا تو کھانے کا مطالبہ کیا۔ اس کو بتایا گیا کہ سالن ختم ہو گیا ہے جس پر اس نے باپ سے لڑائی شروع کر دی۔
توتکار نے زور پکڑا تو باپ نے لکڑی کا ڈنڈا دے مارا جو بیٹے کی موت کی وجہ بن گیا، پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کر لیا۔
شادی کرنے کینیڈا سے انڈیا آئی لڑکی کو بوائے فرینڈ نے سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا، مہینوں بعد لاش کہاں سے ملی؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *