ملتان (زیروپوائنٹ9) سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وائرل ہونیوالی آڈیو میں کوئی غلط بات نہیں کی،گفتگو ٹیپ کرکے غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ محمد خاں بھٹی 10روز سے لاپتہ ہیں، آڈیو میں اس حوالے سے وکیل سے بات کررہا ہوں جیسے غلط رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے ،ن لیگ کی قیادت عدلیہ کے خلاف مہم چلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سیاسی مخالفین کو جھوٹے مقدمے بنا کر جیل میں ڈالنا چاہتی ہے ، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مرکزی ملزم رانا ثنااللہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،جلد ہی انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
انتخابات میں تاخیر، سپریم کورٹ کے2 ججز نے چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کردی