لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو اسلام آباد سے گرفتارکرلیاگیا

اسلام آباد (زیروپوائنٹ9) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔دنیانیوزکے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہناہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، امجد شعیب پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ تھانا رمنہ میں درج ہے۔پولیس کے مطابق امجد شعیب کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج ہے، انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بارش کے دوران 5 افراد پر آسمانی بجلی گر گئی، 14 سالہ لڑکا جھلس کر جاں بحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *