ملتان (زیروپوائنٹ9)امریکہ میں ایک 26سالہ لڑکی نے اپنے والدین کو ان کی رضامندی کے ساتھ قتل کرنے کے بعد اپنی کنپٹی میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔ میل آن لائن کے مطابق تین افرادپر مشتمل یہ خاندان امریکی ریاست پنسلوینیا کے ویسٹ مانچسٹر ٹاﺅن شپ کا رہائشی تھا۔ مورگن ڈوب نامی اس لڑکی ک یوٹیوب چینل پر حالیہ ہفتوں میں پوسٹ کی گئی ویڈیوز سے پولیس نے اندازہ لگایا ہے کہ مورگن نے اپنی والدہ اور والد کو ان کی رضامندی سے قتل کیا اور پھر خودکشی کی۔
پولیس کے مطابق مورگن نے اپنی 59سالہ والدہ ڈیبورا اور 61سالہ باپ جیمز کو سر میں ایک ایک گولی مار کر موت کے گھاٹ اتارا اور پھر اپنی کنپٹی میں ایک گولی مار لی۔ مورگن نے چند دو ہفتے قبل اپنے یوٹیوب چینل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں وہ خود کو اینٹی کرائسٹ کہہ کر تعارف کراتی ہے اور کہتی ہے کہ ہم لوگ اینٹی کرائسٹ اقدامات کے لیے شیطان کا بہترین انتخاب تھے۔