لاہور(زیروپوائنٹ9) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے روک دیاہے ۔لاہور ہائیکورٹ میں حماد اظہر کی دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے تحریک انصاف کو اتوار کے روز مینار پاکستان کے گراونڈ میں جلسہ کرنے روک دیاہے ، جسٹس طار ق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو مل کر معاملے کا حل نکالنا چاہیے ،اگر آپ نے جلسہ کرناہے تو پہلے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھیں، 15 دن پہلے پلان کریں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ صبح اٹھیں اور جلسے کا اعلان کر دیں ، انتظامی معاملات کو بھی دیکھنا ہے ،آپ آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کے ساتھ آج بیٹھیں اور میکانزم بنائیں ۔
“ملکہ برطانیہ، شہزادی ڈیانا، ہلیری کلنٹن سمیت مختلف لوگ میری چاپلوسی کیا کرتے تھے” ڈونلڈ ٹرمپ