ملتان (زیروپوائنٹ9) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کے تعینات کردہ 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم جاری کیا،پی ٹی آئی حکومت کے تعینات کردہ لا افسران کو عدالتوں میں پیشی کا حکم دیدیا،جسٹس شاہد کریم نے لا افسران کے پیش نہ ہونے پر برہمی کااظہار کیا۔
یاد رہے کہ سیکرٹری قانون نے پرانے لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
بیٹی کی تفصیلات چھپانے کا الزام،عمران خان نااہلی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی