لاہور کی خاتون سکول ٹیچر کو دن دیہاڑے اغوا کر لیا گیا

لاہور(زیروپوائنٹ9) لاہور کے نجی سکول سے نامعلوم ملزمان خاتون ٹیچر کو گن پوائنٹ پر اغوا ءکر کے لے گئے، ملزمان واردات کے دوران فائرنگ بھی کرتے رہے۔

نجی ٹی وی” ڈان نیوز” کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں واقع نجی سکول پر مسلح افراد نے ہلہ بول دیا، ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے تمام خواتین اساتذہ کو یرغمال بنایا اور سکول کی کھڑکیوں کے شیشے اور دروازے توڑ ڈالے۔
ڈاکوؤں نے تھانہ کے سامنے اسلحہ کے زور پر پولیس اہلکار کو لوٹ لیا
ملزمان ایک خاتون ٹیچر کو ہراساں کرتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اغواء کر کے ساتھ لےگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *