لاہور میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، احتجاج، ریلی، جلسہ اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد

لاہور(زیروپوائنٹ9) لاہور میں 7 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، احتجاج، ریلی، جلسہ اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم شکیل احمد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کی کاپیاں تمام متعلقہ اداروں کو جاری کردیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان سپر لیگ کے 8ویں ایڈیشن کے میچز کیلئے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے شہر بھر میں احتجاج، ریلیوں، جلسوں اور دھرنوں پر مکمل پابندی عائد کردی۔
پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز لاہور میں میچز کا آغاز 26 فروری کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مقابلے سے ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق انگلش آل راؤنڈر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، اسکین کے بعد لیام ڈاؤسن کو 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیام ڈاؤسن کل وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *