لاہور میں خاتون نے فائرنگ کرکے سابق پولیس اہلکار کو قتل کردیا

لاہور(زیروپوائنٹ9) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں خاتون نے فائرنگ کرکے سابق پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار کردیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون اور سابق پولیس اہلکار دوست تھے اور دونوں ہوٹل آئے ہوئے تھے جہاں خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کرکے سابق پولیس اہلکار کو قتل کردیا ، واردات کے بعد ملزمہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کئے ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمے درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمہ کو گرفتار کرلیا جائے گا جس کے بعد واقعے کی درست تفصیلات سامنے آسکیں گی .
عمران خان جیل میں بھی ہوں تو دو تہائی اکثریت لیکر جیتیں گے، فواد چودھری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *