لال حویلی خالی کروانے کا معاملہ، عدالت نے شیخ رشید کی حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ سنا دی

ملتان (زیروپوائنٹ9) راولپنڈی سول جج نوید اختر نے شیخ رشید کی لال حویلی خالی کروانے کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے شیخ رشید کی حکم امتناعی کی درخواست خارج کر دی ہے اور فیصلے میں کہاہے کہ عدالت کسی ادارہ کو قانون کے مطابق کارروائی سے نہیں روک سکتی ،یہ مقدمہ 15فروری کو سماعت کیلئے مقرر ہے ، فریقین تاریخ پر پیش ہوں ۔

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

یاد رہے کہ شیخ رشید نے راولپنڈی کے سول جج نوید اخترکی عدالت میں درخواست دائرکی جس میں مؤ قف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کیس ابھی زیر سماعت ہے، لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ متروکہ وقف املاک کی غیرقانونی کارروائی کے خلاف حکم امتناع دیا جائے۔عدالت نے شیخ رشید کی درخواست پر بحث کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *