قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

ملتان (زیروپوائنٹ9) پاکستان تحریک انصاف کے 33ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشستوں پر  انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے , شیڈول کے مطابق ان  حلقوں میں 16مارچ کو الیکشن ہو گا۔

نجی ٹی وی چینل “ڈا ن نیوز “کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ضمی الیکشن کیلئے 16مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ، کاغذات نامزدگی 6سے 8 مارچ کے درمیان جمع کرائے جا سکیں گے  اور 9 مارچ کو  کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ 23 فروری کو انتخابات کیلئے نشان الاٹ کیے جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *