قصورمیں نوجوان لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل۔

قصور(زیروپوائنٹ9) قصور میں حوا کی ایک اور بیٹی کو بے دردی سے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اس المناک واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت بھی کر دی ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا، درندہ صفت ملزمان سخت سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔
واضح رہے کہ حکومتی کاوشوں اور پولیس کی کارروائیوں کے باوجود ملک میں زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آئی ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں میاں چنوں کی رہائشی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھیانک واردات ایف نائن پارک میں ہوئی، مسلح افراد نے لڑکی سے زیادتی کی۔
لڑکی ہواخوری کیلئے دوست کے ساتھ پارک آئی تھی، مسلح افراد نے چہل قدمی کرتے وقت روکا، لڑکی کو الگ لے گئے، جان سے مارنے کی دھمکی دی، شور کرنے پر تھپڑ مارے، درختوں کے جھنڈ میں لے جا کر تشدد کیا، کپڑے پھاڑ ڈالے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کو بیان میں لڑکی نے کہا کہ دو حملہ آوروں نے زیادتی کی، زیادتی کے بعد کپڑے دور پھینک دیے تاکہ وہ بھاگ نہ سکے، حملہ آوروں کو دہائیاں دیں پر وہ باز نہ آئے۔

وفاقی کابینہ نے 170 ارب کے نئے ٹیکسز لگانے کی منظوری دے دی
ملزمان نے زیادتی کے بعد لڑکی سے کہا کہ شام کے وقت پارک نہ آیا کرو۔ ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کے جسم پر زیادتی کے نشانات ہیں۔ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ سی سی ٹی وی وڈیو کے ذریعے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ معاملے میں پارک عملہ بھی شاملِ تفتیش ہے۔ پمز ذرائع کے مطابق پمز اسپتال میں متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ گزشتہ رات کروایا گیا، متاثرہ خاتون کی ٹانگ، چہرے پر خراشوں کے نشانات پائے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *