ملتان (زیروپوائنٹ9) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کا کوئی فیصلہ قبول نہیں، قرض آپ لیں،ٹیکس عوام دے، ایسا نہیں چلے گا، حکمرانواں سے پورا حساب کتاب ہوگا۔آئی ایم ایف کا 23واں پروگرام چل رہا ہے، قرضوں سے بہتری آتی تو پاکستانی قوم مریخ پر ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی جاوید قصوری اور امیر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ حافظ فرحان اللہ نے بھی شرکا سے خطاب کیا۔ جلسہ میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ضلع کے جماعت اسلامی کے امیدواران ڈاکٹر عطااللہ حمید، میاں شعیب ایڈووکیٹ، رانا غلام عباس، حافظ نثار ایڈووکیٹ، جاوید اقبال شیروانی، میاں ارشد جاوید اور رانا غلام عباس بھی اس موقع پرموجود تھے۔ امیر جماعت جمعہ کو اوکاڑہ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔
چین اور ایران کا افغانستان سے خواتین پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ