عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ ہو چکا، حامد میر

ملتان (زیروپوائنٹ9) سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے تمام کارڈز کھیل رہے ہیں لیکن فیصلہ ہو چکا ہے کہ وہ بچ نہیں سکیں گے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90 دن میں الیکشن نہیں ہوں گے۔میری رائے میں 90 دن میں الیکشن ہونے چاہئیں کیونکہ یہ آئین کا تقاضہ ہے لیکن پاکستان میں کوئی آئینی تقاضے نہیں مانتا جو ان کا دل چاہتا ہے کرتے ہیں۔
وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے مطلوبہ رقم دینے سے انکار کر دہا۔رینجرز اور ایف سی نے الیکشن کے انعقاد کے لیے خیبرپختونخوا پولیس کی مدد کرنے سے انکار کر دیا۔الیکشن کمیشن کو پیسے اور افرادی قوت نہ دے کر انتخابات نہ کرانے کا جواز مہیا کر دیا گیا۔
ترکی میں زلزلہ سے 33 ہزار سے زائد ہلاکتوں پر حکومت کا کنٹریکٹرز سے تحقیقات کا فیصلہ
حامد میر نے مزید کہا جنرل پرویز مشرف اور جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف بنانا نواز شریف کے بلنڈر تھے، عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے تمام کارڈز کھیل رہے ہیں لیکن فیصلہ ہو چکا ہے وہ بچ نہیں سکیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *