ملتان (زیروپوائنٹ9) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق بیان پر ان کے اہل خانہ سے معذرت کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو ٹیلیفون کیا اور آڈیو لیک میں فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق سامنے آنے والے بیان پر معذرت کی اور کہا کہ فواد چوہدری اور ان کے خاندان سے برسوں پر محیط احترام و عقیدت کا رشتہ ہے ،، کل کے نادانستہ بیان سے فواد چوہدری اور اہلخانہ کے جذبات مجروح ہوئے ، جس کا مجھے افسوس ہے ، فواد کی گرفتاری ، جھوٹے پرچے کا اندراج سفاکیت ، نہایت قابل مذمت ہے ،اپنے بیان پر معذرت خواہ ، فواد اور اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتاہوں ۔