فواد چوہدری کوجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملتان (زیروپوائنٹ9) اسلام آباد کی عدالت نے الیکشن کمیشن حکام کو دھمکیاں دینے کے کیس میں تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا 2روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا  ۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے فواد چوہدری کو 27جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بدھ کی صبح اسلام آباد پولیس کی جانب سے فوادچوہدری کو الیکشن کمیشن کے ارکان کودھمکیاں دینے کے الزام میں لاہور سے گرفتار کیا گیا. جس کے بعد سابق وفاقی وزیر کو ایف ایٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے ایف آئی ار کا متن پڑھ کر سنایا. جس کے مطابق ملزم کی جانب سے الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے ..کی کوشش کی گئی،

فواد چوہدری نے شہریوں کو اشتعال دلایا، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ملازمین کے گھروں تک پہنچیں گے، ان کا مقصد آئینی ادارے کے خلاف نفرت کو فروغ دینا تھا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے مزید کہا کہ ایف آئی ار میں بغاوت کی دفعات بھی شامل ہیں،. الیکشن کمیشن کے ارکان کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، الیکشن کمیشن کو دھمکی آمیز خط لکھے جا رہے ہیں، دھمکیوں والا مواد چیمبر میں دکھا سکتا ہوں۔

One thought on “ فواد چوہدری کوجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *