ملتان (زیروپوائنٹ9) اسلام آباد پولیس سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو لاہور فرانزک لیب لے کرآئی ،جہاں فواد چوہدری کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیا گیا ، فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے فواد چوہدری کی مختلف زاویوں سے تصاویر لی گئیں ۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کے دیگر فرانزک ٹیسٹ بھی کروانا چاہتی تھی جو سٹاف نا ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکے، فرانزک حکام کا کہنا ہے کہ عملہ دستیاب ہوتے ہی اسلام آباد پولیس کو آگاہ کردیا جائے گا جس کے بعد پولیس فواد چوہدری کو لے کر لیب سے روانہ ہوگی ۔امکان ہے کہ دستیاب کی برآمدگی کے لیے فواد چوہدری کو لاہورکے دیگر مقامات پر بھی لیجایا جائے گا ۔
مریم نواز کی واپسی، قوم کو پٹرول پر 35 روپے اضافے کی سلامی دی گئی ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب