ملتان (زیروپوائنٹ9)نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ کے بھتیجے راشد شفیق کے مطابق راولپنڈی پولیس نے سابق وفاقی وزیر کو 12 بج کر 40 منٹ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکیا ، شیخ رشید کے عملے نے انہیں کال کر کے گرفتاری کی اطلاع دی، راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری رہائش گاہ پر پہنچی۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف اسلام آباد کے رہائشی راجہ عنایت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ، انہیں گرفتار کر کے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا ہے اور آج علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
شیخ رشید کے خلاف درج کئے گئے مقدمے کے متن کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے متعلق دہشتگردوں کی خدمات لینے کا بیان دیا جو کہ ایک سازش کا حصہ ہے۔
مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا کہ شیخ رشید سازش کا ذکر کر کے پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان دشمنی اور سابق صدر آصف زرداری کیلئے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
سابق پی ٹی آئی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا ئی مل گئی