عمران خان 33 نشستوں پر امیدوار ہوں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

ملتان (زیروپوائنٹ9) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کے استعفوں کی منظوری کے نتیجے میں خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر پی ٹی آئی کی طرف سے عمران خان امیدوار ہوں گے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اس امر کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف سیاسی میدان میں موجود رہے گی ، پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان ہوں گے جب کہ ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کرائیں گے۔
قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا ۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2022 میں قومی اسمبلی کی آٹھ نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوا تھا جن میں سے سات پر عمران خان پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، انہوں نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ کراچی سے ایک نشست پر وہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سے ہار گئے تھے۔

کچرے کے بیگ سے چیخنے کی آوازیں، کھول کردیکھا تو برہنہ حالت میں لڑکی مل گئی، یہاں تک کیسے پہنچی؟ دل دہلا دینے والی کہانی

One thought on “عمران خان 33 نشستوں پر امیدوار ہوں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *