عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل ،پولیس کو گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد(زیروپوائنٹ9) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کردیئے اور پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔دنیا نیوز کے مطابق خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیئے گئے،عمران خان کی لیگل ٹیم نے اسلام آباد کی سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان پر لگائی گئی دفعات قابل ضمانت ہیں ، جج نے استفسار کیا کہ اس سے پہلے کیا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے ؟ وکیل عمران خان نے کہاکہ اس سے پہلے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے ۔
جج نے ریمارکس دیئے کہ 15 منٹ سے پڑھ رہا ہوں، آپ کے دیئے گئے دستاویزات سمجھ نہیں آ رہے، عدالت نے عمران خان کے وکلا کو دستاویزات ٹھیک کرکے دینے کی ہدایت کردی۔
وکیل نے کہاکہ حکومت نے عمران خان سے سکیورٹی واپس لے لی ہے،جج نے استفسارکیا کہ کوئی ایسا خط ہے آپ کے پاس جس میں لکھا ہو سکیورٹی واپس لے لی گئی؟
امریکہ میں سڑک پر برہنہ چہل قدمی کرنے والا شخص گرفتار، پولیس کو ایسی “کہانی” سنادی کہ یقین نہ آئے
وکیل عمران خان نے کہاکہ میں مہیا کر دیتا ہوں آپ کو ، جج نے کہاکہ کل تک مہیا کردیں ، عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کردیئے اورپولیس کو گرفتاری سے روک دیا،اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے احکامات جاری کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *