عمران خان کا خواجہ آصف پر ہرجانے کا کیس، عدالت کا دونوں وکیلوں پر 10، 10 ہزار روپے جرمانہ، دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

ملتان (زیروپوائنٹ9) عمران خان کی خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت میں عدالت نے دونوں فریقین کے وکیلوں کو 10 ،10 روپے جرمانہ کرتے ہوئے سماعت 11فروری تک ملتوی کر دی ۔
نجی ٹی وی چینل “ایکسپریس نیوز “کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امیدعلی بلوچ نے ہرجانہ کیس کی سماعت کی جس میں وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف کے وکیل کی بھتیجی کی شادی ہے اس لیے سماعت 11فروری تک ملتوی کی جائے ، جس پر سیشن جج نے ریمارکس دیئے کہ 11 سال سے کیس چل رہا ہے، آج جرح کے موقع پر التوا کی درخواست کردی گئی ہے ۔

عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ، اس کے ساتھ سیشن جج نے عمران خان کے وکیل کو بھی 10ہزار روپے جرمانہ کیا اور وجہ بتائی کہ آپ نےسماعت ملتوی کرنے کی  مخالفت نہیں کی اس لیے اس  غفلت میں آپ بھی برابر کے شریک ہیں ، اور کہا کہ  اگر ااپ کو جرمانہ عائد کرنے پر اعتراض ہے تواس فیصلے کو چیلنج کردیں ۔

عمران خان کے وکیل نے کہاکہ پی ٹی آئی چیئر مین بھی 11 فروری کو جرح کیلئے ویڈیو لنک پر دستیاب ہوں گے ، وکیل کی یقین دہانی پر عدالت نے ہرجانہ کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔

One thought on “عمران خان کا خواجہ آصف پر ہرجانے کا کیس، عدالت کا دونوں وکیلوں پر 10، 10 ہزار روپے جرمانہ، دلچسپ وجہ سامنے آ گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *