شاعری سیکشن(زیروپوائنٹ9)
عشق بے دم ہے تو فردوس وفا مت ڈھونڈو
ریت پھانکی ہے تو گندم کا مزا مت ڈھونڈو
سر سے پا تک ہوں جب اُتری ہوئی سرسوں کی رُتیں
پھر کسی ہاتھ پہ نیرنگَ حَنا مت ڈھونڈو
دھجیاں اپنی حمیت کی چھپاؤ گے کہاں؟
سر سے نوچی ہوئی بیٹی کی ردا مت ڈھونڈو
جرم کے بوجھ سے دبتا ہے تو روتا ہے ضمیر
ہر طرف سے جو امڈتی ہے صدا، مت ڈھونڈو
حضرت خضر کو بھی زحمت خیرات نا دو
تن کے جینا یے تو پھر آب بقا مت ڈھونڈو
اپنے ایمان کو آوارہ نا ہونے دو کبھی
ایک مل جائے تو ایک اور خدا مت ڈھونڈو
اس سے پوچھو سفرحبس شبی کیسے کٹا؟
دامن صبح میں گل ہائے صبا مت ڈھونڈو
افق حسن سے اک پل بھی نگاہیں نا ہٹیں
عشق کرنا ہے تو کچھ اس کے سوا مت ڈھونڈو
تم جب انساں ہو تو انساںکی جبلت میںندیم
خیر کے پھول چنو اور خطا مت ڈھونڈو
اس قدر ٹوٹ کے تم پہ ہمیں پیار آتا ہے، غزل