عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی

ملتان(زیروپوائنٹ9) سیشن عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں شیخ رشید کی ضمانت بعد ا زگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپر نے درخواست پر سماعت کی۔
مدعی مقدمہ کے وکیل نےعمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا کی،مدعی کے وکیل نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید مل کر آصف زرداری کیخلاف سازش کر رہے ہیں،سیاسی جماعتوں کے خلاف نفرت پیدا ہو رہی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پولیس نے چالان بنا لیا ہے،عمران خان پر جھوٹے الزامات پر تفتیش ہو گی۔
پراسیکیوٹر محمد عدنان نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی اور کہا کہ شیخ رشید نے جو جرم کیا اسکی سزا 7 سال تک ہے،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان پر سازش کیلئے تفتیش نہیں بنتی۔
سابق وزیر داخلہ پنجاب نے وزیراعظم شہباز شریف کو انوکھا چیلنج دے دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *