ملتان (زیروپوائنٹ9) لاہور ہائیکورٹ نے سکول میں طالبہ پر تشدد کی ویڈیوز بلاک کروانے کی درخواست پر آئندہ میڈیا کو کوریج سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈیفنس سکول میں طالبہ پر تشدد کی ویڈیوز بلاک کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ فوٹیج نشر ہونے سے درخواست گزار کی تضحیک ہوئی ، دنیا بھر میں کمسن بچوں کی شناخت چھپائے جانے کا قانون موجود ہے ،عدالت نے بچیوں سے متعلق آئندہ میڈیا کو کوریج سے روک دیا۔