نیودہلی(زیروپوائنٹ9) بھارت میں سابق طالب علم نے مارک شیٹ نہ دینے کے تنازع پر پرنسپل کو پیٹرول چھڑک آگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق ،اندور کالج کی پرنسپل گھر سے کسی کام کیلئے باہر نکلیں تو طالب علم آشوتوش شیواستو ان کی گھات میں کھڑا تھا، جیسے ہی پرنسپل قریب آئیں طالب علم نے ان پر پیٹرول کا گیلن پلک جھپکتے ہی خالی کر دیا اور آگ لگا دی۔
پرنسپل بوکھلا کر جان بچانے کیلئے بھاگیں، کالج اساتذہ نے آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم وہ بری طرح جھلس چکی تھیں، پرنسپل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
ملزم کا کہنا ہے کہ وہ کالج سے گذشتہ برس جولائی میں فارغ التحصیل ہو چکا تھا تاہم پرنسپل اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے مارک شیٹ دینے سے متعلق مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی تھیں۔
انتخابات میں تاخیر کا معاملہ ، چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس لے لیا