ملتان(زیروپوائنٹ9) پاکستان پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی میں ضمنی انتخابات لڑنے کے معاملے پر اختلافات ختم ہو گئے،ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا حتمی فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع پیپلزپارٹی کاکہناہے کہ پارٹی قیادت نے مرکزی رہنماﺅں اور امیدواروں کو اعتماد میں لے لیا،امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن مہم بند نہ کی جائے یہ عام انتخابات تک جاری رہے ،ذرائع کاکہناہے کہ وفاق میں شامل جماعتیں ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کریں گی ۔
فلپائنی طیارہ آتش فشاں پہاڑ کے قریب گر کر تباہ