ملتان (زیروپوائنٹ9) رات گئے زمان پارک میں عارف علوی نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی.، اس موقع پر تحریک انصاف کے دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے.، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل بھی عمران خان اور عارف علوی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، تحریک انصاف کے رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنروں کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نا کرنا باعث تشویش ہے ،ان اقدامات سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔صدرمملکت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کوخدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی۔