ملتان (زیروپوائنٹ9) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی آبائی رہائشگاہ لال حویلی کو سیل کر دیا گیا، محکمہ متروکہ وقف املاک نے علی الصبح پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈمنسٹریٹر محکمہ متروکہ وقف املاک آصف محمود نے بتایا کہ محکمہ نے راولپنڈی میں شیخ رشید کی لال حویلی سمیت 7 یونٹس کو سیل کیا ہے جبکہ لال حویلی کے ایک یونٹ کی رجسٹری کی تصدیق کیلئے حکام کو لکھ دیا ہے، رجسٹری تصدیق پر سیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا،آصف محمود نے کہا کہ لال حویلی سرکاری اراضی ہے جس پر عرصہ دراز سے قبضہ کیا گیا ہے۔
دنیا میں موجودقدرت کا شاہکار، ایسا پرندہ جو بیک وقت نر بھی ہے اور مادہ بھی!