شیخ رشید کو 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

ملتان (زیروپوائنٹ9) وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں شیخ رشید کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پرجج نے استفسار کیا کہ مجھے مقدمہ میں وہ جملہ دکھائیں جہاں دفعہ 120 لگتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہاکہ شیخ رشید آصف زرداری کے خاندان کیلئے خطرہ پیدا کر رہے ہیں ، شیخ رشید کو دفعات کے مطابق سات سال قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے،شیخ رشید نے بیان دیا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی،پاکستان میں لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر گلے کاٹنے پر آجاتے ہیں۔

پراسیکیوٹر نے کہاکہ عمران خان اور آصف زرداری کی جماعت میں اشتعال پھیلانے کی کوشش کی گئی ۔ پراسیکیوٹرجنرل نے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ شیخ رشید کی وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرنا ضروری ہے،ٹرائل میں فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ اور وائس میچ ٹیسٹ ضروری ہوگا۔
جس حکومت نے مجھے ہاتھ لگایا وہ نہیں رہی، شیخ رشید کا بیان
فریقین کے دلائل سننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے فیصلہ محفوظ کیا جو بعدازاں سنایا گیا۔ فیصلے کے مطابق شیخ رشید کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ، عدالت نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ شیخ رشید کو دو روز بعد دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *