ملتان(زیروپوائنٹ9) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج اسلام آباد کی عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کرے گی، کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کریں گے۔
یاد رہے کہ شیخ رشید کو سابق صدر آصف زرداری کے خلاف عمران خان کے قتل کی سازش سے متعلق بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر پراسیکیوٹر نے وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، شیخ رشید کے وکلاء کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی تھی تاہم عدالت نے سابق وفاقی وزیر کے وکلا کی استدعا مسترد کر دی تھی۔
آئی ایم ایف کی 200 کے بجائے500 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز