بنگلورو(زیروپوائنٹ9) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک 30 سالہ خاتون نے ہنور بانڈے کے قریب ہوناپا لے آؤٹ میں مبینہ طور پر خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ خاتون نے مبینہ طور پر شوہر کی طرف سے کال کا جواب نہ ملنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نندنی اور شوہر گوتم ایک دوسرے کو کالج کے زمانے سے جانتے تھے اور دونوں کے دو بچے تھے۔ گوتم ، سہکار نگر کے ایک سیلون میں کام کرتا ہے، کام پر جانے سے پہلے اس کا بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، نندنی نے گوتم سے چاکلیٹ خریدنے کو کہا ۔ وہ یہ کہہ کر چلا گیا کہ وہ چاکلیٹ لے کر واپس آئے گا لیکن اس نے نندنی کی کالوں کا جواب نہیں دیا۔
مریم نواز آج سعودی عرب روانہ ہوں گی، عمرہ بہانہ اصل مقصد کچھ اور؟
رات تقریباً 11.45 بجے، نندنی نے اسے ایک واٹس ایپ پیغام بھیجا جس میں اس سے کہا گیا کہ وہ جلدی گھر آئیں اور بچوں کو کھانا کھلائے ۔ پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ بچوں کا اچھی طرح خیال رکھنا۔ گھبرائے ہوئے گوتم نے بیوی کو فون کیا لیکن اس نے کال اٹینڈ نہیں کی۔ وہ جلدی سے گھر پہنچا تو نندنی اس وقت تک مر چکی تھی۔ پولیس نے کہا کہ خاتون کے خاندان نے اس کے شوہر پر کوئی الزام نہیں لگایا ۔