شخص کا انوکھا بدلہ ،فلیش لائٹ سے ڈرا ڈرا کر ہمسائے کی 600 مرغیاں مار دیں

بیجنگ(زیروپوائنٹ9)چین میں فلیش لائٹ سے مرغیوں کو ڈرا کر بھگدڑ مچانے والا شخص عدالت نے جیل بھجوا دیا، سنگدل ملزم کی اس حرکت سے ہمسائے کی 1100 کے لگ بھگ مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔جیو نیوز کے مطابق چینی شخص جس کا نام گو بتایا گیا ہے ،کے پڑوسی نے اس کے درخت بغیر اجازت کاٹ دیئے۔ گو نے بدلہ لینے کی خاطر ہمسائے کی مرغیوں کو فلیش لائٹ سے ڈرا ڈرا کر مار ڈالا۔ گو رات کو فلیش لائٹ اس طریقے سے بار بار جلاتا تھا کہ مرغیوں میں خوف کے سبب بھگدڑ مچ جاتی تھی اور وہ بھاگ دوڑ میں کچل کر ماری جاتی تھیں۔ گو نے یہ تکنیک استعمال کرتے ہوئے پڑوسی کی 600 مرغیاں ماریں۔

اس سے قبل زمین پر قبضہ کرنے کی خاطر بھی گو نے ہمسائے کی مرغیوں کو فلیش لائٹ کے ذریعے ہی ہلاک کیا تھا جس پر اسے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا، اس واردات میں 500 مرغیاں ہلاک ہوئی تھیں۔
اس مرتبہ عدالت نے گو کو سبق سکھانے کی خاطر سزا سناتے ہوئے جیل کی ہوا کھانے بھیج دیا
پولیس اہلکاروں کے موسیقی بند کرانے پر دولہا ، دلہن نے تھانے میں دھرنا دے دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *