ملتان (زیروپوائنٹ9) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز لیڈر شپ پوزیشن میں آئی ہیں، ان کو کھلا میدان چاہیے ، ہم وہاں ہوں گے تو اخلاف رائے بھی ہو سکتاہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ میں نے سینئر نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیاہے ، الیکشن ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی لڑوں گا۔
یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مریم نوازشریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بنائے جانے کے اگلے ہی روز پارٹی قیادت کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا تھا ۔
سونے کیلئے سب سے بہترین وقت کون سا ہوتا ہے؟