شام(زیروپوائنٹ9) ترکی اور شام میں قیامت خیز زلزلے کے بعد زندگی اور موت کے گرد گھومتے دلخراش واقعات نے دنیا کو رلا دیا۔سوشل میڈیا پر دلوں کو چیرتے مناظر جس نے بھی دیکھے دل تھام کر رہ گیا۔ایسا ہی واقعہ شام میں پیش آیا جس نے ہر کسی کو اشکبار کر دیا۔ شام کے شہر حلب میں ملبے تلے دبی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا، خاتون بچے کو جنم دینے کے بعد چل بسی۔
ریسکیو کی کوششوں میں مصروف اہلکار نومولود کو ملبے سے نکالنے میں کامیاب ہوئے اور طبی امداد کے کے لیے بھاگے لیکن افسوس بچے کی ماں کو نہ بچایا جا سکا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کے جسم پر متعدد زخم اور خراشیں تھیں،شدید سردی کے باعث ہائپو تھرمیا ہو گیا تھا۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی حالت اب مستحکم ہے۔
زلزلے میں نومولود بچے کے والد ، 4 بہن بھائی اور خالہ بھی جاں بحق ہو گئے۔
مریم نواز کی پتہ نہیں ایسی کونسی سرجری ہے جو صرف دو ملکوں میں ہوتی ہے، عمران خان