ملتان(زیروپوائنٹ9) سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کو سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کے معاملے پر فوری طلب کر لیا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ نگران سیٹ اپ آ گیا تو الیکشن کہاں ہیں؟ الیکشن کمیشن اپنے کام کے سوا باقی سارے کام کر رہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں سی سی پی او ٹرانسفر کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجازالاحسن نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سی سی پی او کو کیوں تبدیل کیا گیا۔ غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی۔
منی بجٹ اور پٹرول کی قیمت میں اضافے پر فواد چوہدری کا عوام کو مشورہ