سینیٹ میں پرویز مشرف کی دعائے مغفرت پر ہنگامہ ہنگامہ آرائی

اسلام آباد (زیروپوائنٹ9) چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس جاری ہے۔ سینیٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی دعائے مغفرت پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔پرویز مشرف کے انتقال پر فاتحہ خوانی پر ایوان تقسیم ہو گیا۔ حکومتی اراکین کی جانب سے پرویز مشرف کے لیے دعا کی مخالفت کر دی گئی۔سینیٹر مشتاق کو دعا کے لیے کہا گیا تاہم انہوں نے معذرت کر لی۔
قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے پرویز مشرف کے لیے فاتحہ خوانی پر اصرار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم معاشرتی طور پر کس قدر گر چکے ہیں،ایک مرحوم کے لیے دعائے مغفرت نہیں کی جا رہی۔ماضی میں بھی یہ دو جماعتیں این آر او لے چکی ہیں۔کالیاں پٹیاں باندھ کر جب حلف اٹھایا تب وہ ٹھیک تھا۔اس بڑی آئین کی بےتوقیری کیا ہو گی جو یہ ہر روز اس ملک میں کر رہے ہیں۔

ہاتھی کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق
اس سے بڑی ڈکٹیٹر شپ کیا ہوگی کہ آپ ڈنکے کی چوٹ پر کہہ رہے ہیں کہ جو موروثی سیاست ہے وہی جمہوریت ہے۔جبکہ مولانا بخش چانڈیو نے سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے خود مشرف کو مرنے کے لیے باہر چھوڑ دیا تھا،آج ان کے لیے دعاؤں کی بات کر رہے ہیں۔جو آئین توڑنے والے کی حمایت کرے گا وہ خود بھی آئین توڑنے کی بات کرتا ہے،جو آئین توڑتا ہے وہ غدار ہے اور جو مشرف کا یار ہے وہ بھی غدار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *