آسٹریلیا(زیروپوائنٹ9) ذرائع کے مطابق آسٹریلوی پولیس نے بتایا ہے کہ مغربی آسٹریلیا کے شہرپرتھ میں ہفتہ کے روز شارک مشتبہ حملے میں ایک نوجوان لڑکی جس کا نام،، سٹیلا بیری،، بتایا جا رہا ہے،اس وقت ہلاک ہو گئی جب اس نے سمندر میں اپنی جیٹ سکائی(بائک کی طرح کی ایک کشتی) سے چھلانگ لگا دی.16 سالہ نوجوان لڑکی کو شدید زخمی حالت میں دریائے سوان سے نکالا گیا۔ پولیس کے قائم مقام انسپکٹر پال رابنسن نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے اسے جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کی لیکن وہ دم توڑ گئی۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی جیٹ سکی پر اپنے دوستوں کے ساتھ تھی۔ “ممکنہ طور پر قریب ہی ڈولفن کو دیکھا گیا تھا اور نوجوان لڑکی نے ڈولفن کے قریب تیرنے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی تھی۔
“جب یہ واقعہ پیش آیا تو خاندان وہاں موجود نہیں تھا، تاہم، اس کے دوست موجود تھے اور جیسا کہ آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ ایک انتہائی تکلیف دہ واقعہ ہے ، مزید کہا کہ ہم ابھی تک عینی شاہد کی تلاش میں ہیں جس نے سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا ہو
انہوں نے کہا کہ محکمہ ماہی پروری نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ شارک کا اس دریا کے نیچے ہونا غیر معمولی بات ہے جو پرتھ سے ہو کر بحر ہند میں جاتی ہے۔
کتوں کے بارے میں 10 دلچسپ حقائق