سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، فضائی رابطے بحال کرنے پر اتفاق

بیجنگ(زیروپوائنٹ9) سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ نے بیجنگ میں ملاقات کے دوران فضائی رابطوں کی بحالی اور سفارت خانے کھولنے کیلئے انتظامات کرنے پر اتفاق کر لیا۔
جیو نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے مابین ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی جس کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ اور شہریوں کیلئے ویزوں کی سہولت بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔
دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا سعودی عرب کا دورہ جلد متوقع ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔
مرغی کے سالن پر جھگڑا، باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *