سرجری میں خاتون کی 90 فیصد زبان کاٹ دی گئی، اس کے باوجود دوبارہ بولنے لگی، یہ معجزہ کیسے ہوا؟

لندن (زیروپوائنٹ9) کسی حادثے یا سرجری کے بعد آپ کے جسم سے الگ ہونے کے بعد عضو کو واپس لانا انتہائی مشکل ہے، لیکن نئی حیاتیاتی اور طبی ٹیکنالوجی کی مدد سے کبھی کبھار معجزے بھی ہونے لگے ہیں۔ کینسر کی سرجری کے دوران ایک برطانوی خاتون نے اپنی زبان کا 90 فیصد حصہ کھو دیا تھا تاہم ایک بار پھر وہ ڈاکٹروں کی محنت کی بدولت بولنے کے قابل ہوگئی ہے۔

دی میٹرو کے مطابق 37 سالہ جیما ویکس کو چھ سال سے اپنی زبان میں مسائل کا سامنا تھا لیکن اس سال فروری میں اس کی زبان میں ایک بڑا سوراخ ہو گیا جو اتنا تکلیف دہ تھا کہ وہ کھانا بھی نہیں کھا سکتی تھی۔ جیما ڈاکٹر کے پاس گئی جہاں اسے بتایا گیا کہ اسے چوتھی سٹیج کا منہ اور گردن کا کینسر ہے اور اس کی فوری طور پر سرجری کرنی پڑے گی۔

ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ اس کی زبان کا بڑا حصہ کاٹنا پڑے گا ، اس کے بعد اس کے بازو کے ٹشو لے کر زبان بنائی جائے گی لیکن وہ بولنے کی صلاحیت سے محروم ہوجائے گی۔ سرجری کے بعد ڈاکٹرز کے اندازے اس وقت غلط ثابت ہوگئے جب جیما نے عیادت کیلئے آنے والے اپنے منگیتر اور بیٹی کو “ہیلو” کہا۔
دو بھارتی شہریوں کا امریکہ میں1 ارب ڈالر کا فراڈ، ملک کو ہلا کر رکھ دیا
جیما کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد اس کی زبان سے سب سے پہلا لفظ “ہیلو” نکلا تھا، اس کے بعد سے مسلسل ان کے بولنے میں بہتری آ رہی ہے اور اب وہ اس قابل ہوچکی ہیں کہ لوگ ان کی بات کو سمجھ پاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *