سانحے میں شہید افراد کی تعداد 83ہوگئی ہے

ملتان (زیروپوائنٹ9) پشاورتھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 83 افراد شہید جبکہ 57 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دھماکا اس وقت ہوا جب مسجد میں ظہر کی نماز ادا کی جارہی تھی،خیال کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور پہلی صف میں موجود تھا،دھماکے کے بعد پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال میں زخمیوں کو خون دینے کیلئے اپیل کی گئی ہے جس میں (او نیگیٹو) خون خصوصی طور پر عطیہ کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

پشاور دھماکہ، ایک روز سوگ کا اعلان، آج قومی پرچم سرنگوں رہے گا

One thought on “سانحے میں شہید افراد کی تعداد 83ہوگئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *